امریکا:فنڈنگ میں کمی جانز ہاپ کنز یونیورسٹی 2ہزار ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور

امریکا:فنڈنگ میں کمی جانز ہاپ کنز یونیورسٹی 2ہزار  ملازمین  کو فارغ کرنے پر مجبور

واشنگٹن(اے ایف پی)جانز ہاپ کنز یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کی فنڈنگ میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد اسے 2ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

یونیورسٹی نے کہا کٹوتیوں نے جانز ہاپ کنز کو ان یونیورسٹیز میں سے ایک بنا دیا ہے جو تحقیق کیلئے وفاقی فنڈنگ میں کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔120 ممالک میں صحت اور ہنگامی پروگرامز متاثر ہوئے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ ملتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں