طیارہ سمندر میں گر کر تباہ امریکی اور فرانسیسی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک

طیارہ سمندر میں گر کر تباہ  امریکی اور فرانسیسی شہریوں  سمیت 12 افراد ہلاک

ٹیگو سیگلپا(اے ایف پی)وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد  ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے ،طیارے کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے ۔ مسافروں میں امریکی اور فرانس کے شہری اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں