چین :جاسوسی کے الزام میں سابق انجینئر کو سزائے موت کا حکم

بیجنگ(اے ایف پی)چینی تحقیقی ادارے کے ایک سابق انجینئرکو غیر ملکی جاسوس ایجنسیوں کو خفیہ مواد فروخت کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنا دی گئی ۔
ملکی سلامتی کی وزارت نے ایک مضمون میں کہا کہ راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھنے والے بے چینی کے شکار افراد کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔مضمون کے مطابق مجرم لیو نے ایک سرمایہ کاری والی کمپنی میں شمولیت اختیار کی مگر انھیں یہاں کوئی کامیابی نہ مل سکی ، وہ قرض کے بوجھ تلے دب گئے ، جس کے بعد انھوں نے بہت کم قیمت پر اپنے پاس مواد کو ایک غیرملکی جاسوس کمپنی کو فروخت کر دیا۔ایک آدھے سال میں انھوں نے خفیہ طور پر کئی ممالک کا سفر کیا اور چین کے راز افشا کئے ۔