انڈونیشیا :حاضر سروس فوجیوں کو سویلین عہدوں پر کام کرنیکی اجازت

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں نیا قانون منظور کر لیا گیا جس کے بعد حاضر سروس فوجیوں کوسویلین عہدوں پر کام کرنیکی اجازت مل گئی ۔۔۔
،قانون میں کی گئیں تبدیلیوں کو صدر پروبوا سبیانتو کی حمایت حاصل ہے جو سپیشل فورسز کے سابق کمانڈر اور سابق فوجی آمرسہارتو کے داماد ہیں۔ قانون میں تبدیلی کے بعد فوجی حکام کو ریٹائرمنٹ یا عسکری اداروں سے استعفیٰ دئیے بغیر حکومتی عہدوں پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ترامیم کے بعد جمہوریت کے حامیوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔