غزہ:اسرائیلی وزیر کی غزہ کے کچھ حصوں کو ضم کرنیکی دھمکی

غزہ:اسرائیلی وزیر کی غزہ کے کچھ حصوں کو ضم کرنیکی دھمکی

غزہ(اے ایف پی)اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اگر حماس جنگجو باقی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتے تو غزہ کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔کاٹز نے کہامیں نے فوج کو غزہ میں مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا ، حماس کے جنگجو یرغمالیوں کو رہا کرنے سے جتنا زیادہ انکار کریں گے وہ اتنا ہی زیادہ علاقہ کھو دیں گے جسے اسرائیل کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے غزہ کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ دوسری طرف غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے پر اسرائیلی عوام وزیر اعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے ایک نئی ڈیل کی جائے ۔یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے فورم نے حکومت پر غزہ میں باقی 59 یرغمالیوں کو تنہا چھوڑ دینے کا الزام عائد کیا ہے جن میں سے کم از کم 24 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں۔ادھر گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11افراد شہید ،درجنوں شدید زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا غزہ سے فائر کیے گئے دو میزائلوں کو روک لیا گیا۔ادھر جمعہ کی صبح یمن کے صوبے الحدیدہ میں زور دار دھماکوں نے جنوبی حصے کو لرزا دیا۔ امریکی لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کے جنوب میں الفازہ کے علاقے پر 6 فضائی حملے کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں