ایلون مسک کا ایکس کی سنسر شپ پر بھارتی حکومت پر مقدمہ

ایلون مسک کا ایکس کی سنسر شپ  پر بھارتی حکومت پر مقدمہ

ممبئی(اے ایف پی) ایلون مسک کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس نے بھارتی حکومت کے خلاف کرناٹک کی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عدالت میں 5 مارچ کو دائر کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا سے مواد کو ہٹانے کی اجازت دینے کے لیے اپنے سنسر شپ کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے ۔نئے نظام میں وہ قانونی تحفظات نہیں ہیں جن کے تحت صرف قومی سلامتی یا ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے مواد کو ہٹایا جا سکتا تھا ۔یاد رہے کرناٹک ہائیکورٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر کیس کی مختصر سماعت ہوئی لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ، مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔بھارتی وزارت آئی ٹی کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں