جاپان:7ڈالر چرانے پر بس ڈرائیور نوکری سے فارغ 84ہزار ڈالر پنشن سے محروم
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں 29 سال سروس کرنے والے بس ڈرائیور کو صرف 7 ڈالر چرانے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔۔۔
اس کی 84 ہزار ڈالر کی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی ضبط کر لی گئی۔ بس میں لگے سکیورٹی کیمرے نے 2022 میں ایک ہزار ین (تقریباً 7 ڈالر) چوری کرتے ہوئے وقوعہ ریکارڈ کیا تھا۔ریٹائرمنٹ کی رقم نہ ملنے پر ڈرائیور نے کیوٹو سٹی کے خلاف مقدمہ دائر کیاتھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈرائیور کے اس عمل سے عوامی اعتماد اور بس سروس کے نظم و ضبط پر منفی اثر پڑ سکتا ہے ۔حکم کے مطابق ڈرائیور کو کیریئر کے دوران مختلف واقعات پر متعدد بار سرزنش کی گئی۔ کیوٹو سٹی نے فیصلے کا خیر مقدم کیا تاہم ڈرائیور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔