لندن :انتہا پسند بھارتیوں کا پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ

لندن :انتہا پسند بھارتیوں کا پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دئیے جبکہ بلڈنگ کے اوپر ہندو مذہب سے منسلک زعفرانی رنگ بھی پھینکا گیا۔

ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کو نقصان پہنچانے اور ہائی کمیشن کے باہر دنگا پھیلانے کی کوشش کی،پولیس نے ایک شر پسند کو گرفتار کر لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کیلئے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے اور ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی نے کردار ادا کیا،شرپسند بھارتیوں کے ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے ۔ شرپسندوں میں سے چار نقاب پوش افراد کو بلندی پر پاکستانی پرچم اتارنے کا کام سونپا گیا۔قومی پرچم کی حفاظت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کے چھ اہلکار پہلے سے موجود تھے اورقومی پرچم کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا۔ اس واقعہ کے بعد برطانیہ میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اورمسلمانوں کی دکانوں ہوٹلوں اور دیگر کاروباری یونٹس کو مکمل سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں