کینیڈا :فیسٹیول کے دوران ڈرائیورنے کار ہجوم پر چڑھا دی ،9ہلاک
وینکوور(اے ایف پی)کینیڈا کے شہر وینکوور میں فلپائنی سٹریٹ فیسٹیول لاپو لاپو ڈے کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی ،جس سے 9افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ۔
پولیس کاکہناہے کہ ڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیاہے تاہم یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے ۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اوراپنی انتخابی مہم کی سرگرمیاں روک دیں۔واضح رہے کہ کینیڈا میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔