سعودیہ اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنیکااعلان

سعودیہ اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنیکااعلان

ریاض(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی کو دئیے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں