لندن :بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

لندن :بھارتی ہائی کمیشن کے  باہر پاکستانیوں کا احتجاج، جارحیت  کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

لندن(آئی ا ین پی )لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں نے احتجاج ریکار ڈ کرواتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب د یا جائے گا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو اسے فروری 2019 جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارت کی پرانی عادت ہے ، عالمی طاقتیں بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر بھارت سے جواب طلب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں