بدعنوانی کا الزام ،پاناما کے سابق نائب صدرگیبریل کاریزو گرفتار
پاناما سٹی(اے ایف پی)پاناما کے سابق نائب صدر گیبریل کو بدعنوانی کے شبہ میں ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبریل گواٹے مالا سے واپس پہنچے تھے ، جہاں وہ پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے تھے ، جس سے انہیں قانونی استثنا حاصل ہو جاتا۔ استغاثہ نے ان کے خلاف ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کے مشکوک اثاثوں کی بنیاد پر وارنٹ جاری کیا تھا۔