شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے منگل کو مشرقی ساحل کی سمت متعدد کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ، جو تقریباً 350 کلومیٹر تک جا پہنچے۔
جاپان اور جنوبی کوریا نے میزائلوں کو ٹریک کیا، جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ پیانگ یانگ کے مطابق یہ تجربات امریکا اور جنوبی کوریا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق میزائل ٹیسٹ شمالی کوریا کی ہدف کو نشانہ لگانے کی صلاحیت بڑھانے اور ممکنہ طور پر روس کو اسلحہ برآمد کرنے کی تیاری کا حصہ ہے۔