دبئی حکومت کا دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی حکومت کا دنیا کی پہلی  سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی (اے ایف پی)دبئی کے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنائی جائے گی جو جلد ہی شروع کی جائے گی۔۔۔

 حکام کا کہنا تھا دبئی کا گولڈ ڈسٹرکٹ نیا سیاحتی مقام ہوگا۔منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے آئیں گے ، ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ نیا مرکز تعمیر ہوگا۔دبئی حکومت نے کہا ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کار سب ایک جگہ جمع ہوں گے ۔ مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین ایک جگہ اکٹھے ہوں گے ۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں