جنوبی کوریا :سابق خاتونِ اوّل کو کرپشن کیس میں 20ماہ قید
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی سابق خاتونِ اوّل کم کون ہی کو کرپشن کیس میں 20 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔۔
تاہم سول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم کیون کو سٹاک قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سیاسی فنڈز میں قانون کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے عبادت گاہ نما یونیفیکیشن چرچ سے مہنگے تحائف قبول کیے ، جن میں چنل بیگ اور گراف ہار شامل تھے ۔ عدالت نے کہا کہ صدر کے قریب رہ کر کم نے اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ واضح رہے ان کے شوہر یون سُک یول بھی مارچ 2024 میں مارشل لا لگانے کے کیس میں گرفتار ہیں ۔