راشد نسیم 150 گنیز ورلڈ ریکار ڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ اب تک کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے ۔راشد نسیم نے انگلینڈ، کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔