آئی سی سی، انڈین بورڈ کا دبئی آفس بن چکا : بھارتی صحافی

 آئی سی سی، انڈین بورڈ کا دبئی آفس بن چکا : بھارتی صحافی

ورلڈ کپ کیلئے بنگلا دیش کا معاملہ نہایت بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا، شاردا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی صحافی شاردا اگرا نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی، بی سی سی آئی کا دبئی آفس بن چکا ہے ۔اپنے بیان میں بھارتی صحافی شاردا اگرا نے کہا کہ آئی سی سی وہی کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے ، ایگزیکٹو بورڈ میں بھی یہی نظر آیا ہے ۔ ورلڈ کپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر آئی سی سی کو شدید نقصان ہوگا۔ پاکستان کی اہمیت اس لیے ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہت زیادہ پیسہ بنتا ہے۔

بھارتی صحافی شاردا اگرا نے کہا کہ موجودہ حالات میں آئی سی سی کی اپنی ساکھ کافی متاثر ہوچکی ہے ، یہ معاملہ اس وقت ہوا جب ایک بنگلادیشی پلیئر کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اس معاملے میں پڑنا ماضی میں انڈیا کے رویے کا جواب ہوسکتا ہے ، بی سی سی آئی بھارت کے حکمرانوں سے جڑی ہوئی ہے ۔مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے نکالنا سیاسی فیصلہ تھا۔شاردا اگرا نے کہا کہ ورلڈکپ کے موجودہ بحران کی وجہ بھارت کا آئی سی سی اور دیگر بورڈز پر اثر انداز ہونا ہے، آج جو حالات ہیں اس کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی مالی قوت ہے ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کی جگہ کوئی سنجیدہ سپورٹس باڈی ہوتی تو اس کو اندازہ ہوتا کہ معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں