سویڈن :پرائمری اور مڈل سکولز میں موبائل فونز پر پابندی
سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈش حکومت نے اعلان کیا کہ پرائمری اور مڈل سکولز میں موبائل فونز پر مکمل پابندی لگائی جائے گی تاکہ طلبا کلاس میں بہتر توجہ دے سکیں۔۔۔
گریڈ نو تک کے طلبا اپنے فون صبح جمع کروائیں گے اور دن کے اختتام پر واپس لیں گے ۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ یہ پابندی تعلیم اور ذہنی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگی اور اس سے گھر میں والدین کیلئے سکرین ٹائم کنٹرول کرنے کی کوشش بھی آسان ہوگی۔