بنگلہ دیش کا مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کیلئے چین سے معاہدہ
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں مقامی طور پر ڈرونز کی تیاری کیلئے بنگلہ دیش ایئر فورس اور چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔۔۔
بنگلادیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک کے تحت طے پایا، معاہدے میں ڈرونز کی پیداوار، اسمبلنگ سہولیات کے قیام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے ۔ابتدائی مرحلے میں بنگلہ دیش ایئر فورس کو مختلف اقسام کے میڈیم آلٹی ٹیوڈ لو اینڈیورینس ڈرونز اور ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ ڈرونز تیار اور اسمبل کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ بنگلہ دیش ایئر فورس مقامی سطح پر اپنے ڈیزائن کردہ ڈرونز بھی تیار کرے گی۔