اقوام متحدہ کو مضبوط رکھنا ضروری ہے :برازیل ، فرانس
برازیلیا(اے ایف پی) برازیل کے صدر لولا دا سلوا اور فرانسیسی صدر میکخواں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط رکھنا ضروری ہے۔۔۔
امریکی صدر ٹرمپ کے \"بورڈ آف پیس\" کے تناظر میں دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ عالمی امن اور سلامتی کی کوششیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق ہونی چاہئیں۔قبل ازیں لولا نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ بورڈ آف پیس کی سرگرمیاں صرف غزہ تک محدود رکھیں ،فلسطین کو بھی نمائندگی دی جائے ۔ فرانس پہلے ہی دعوت نامہ مسترد کر چکا ہے ۔