وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں امریکی مداخلت ناقابل قبول ـ:نامزد عراقی وزیر اعظم
بغداد(اے ایف پی)عراق میں وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نوری المالکی نے امریکا کی مداخلت کو مسترد کر دیا ۔ نوری المالکی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے کھلی مداخلت ناقابل قبول ہے۔۔۔
ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر نوری المالکی وزیر اعظم بنے تو امریکا عراق کی تمام تر حمایت ختم کر دے گا۔ نوری المالکی نے کہا کہ امریکی رویہ عراق کے اندرونی معاملات اور جمہوری نظام کی خلاف ورزی ہے ، عراق اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔