روس میں واٹس ایپ مکمل بلاک

روس میں واٹس ایپ مکمل بلاک

ماسکو(اے ایف پی)روس نے مقامی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزام میں واٹس ایپ کو مکمل بلاک کر دیا۔۔۔

کریملن کے  ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ نافذ العمل ہو چکا ہے ،انہوں صارفین کو مقامی ایپ "میکس" استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ پر نگرانی بڑھانا چاہتی ہے کیونکہ میکس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود نہیں۔ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے کہا روس مکمل پابندی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں