وانواتومیں 6.4 شدت کا زلزلہ
ویلنگٹن(اے ایف پی)وانواتو کے ساحل سے 50 کلومیٹر مغرب میں 6اعشاریہ 4شدت کا زلزلہ آیا۔۔۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پورٹ اولری گاؤں کے قریب اسپیریٹو سانتو جزیرے پر تھا۔ پیسفک سونامی وارننگ سنٹر نے بتایا کہ زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں۔ مقامی ریزورٹ ملازم اینجلیک کے مطابق زلزلہ تقریباً ایک منٹ تک محسوس ہوا، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔