سری لنکا،بھارت نے ایرانی بحریہ کے 434 اہلکاروں کو پناہ دیدی ،امریکی دباؤ مسترد
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا اور بھارت نے امریکی دباؤ کے باوجود ایرانی بحریہ کے تین جنگی جہازوں کے 434 اہلکاروں کو عارضی پناہ دے دی ہے ۔۔
، جس سے سفارتی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ یہ جہاز بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم کے ساحل کے قریب ہونے والی بحری مشقوں میں شریک تھے جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے ۔ صورتحال کے بعد جہاز اور عملہ خطے میں پھنس کر رہ گیا۔ سری لنکا اور بھارت اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین اور سمندری ضابطوں کے تحت ان جہازوں اور عملے کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ امریکی ردعمل سے بھی بچا جا سکے ۔