خلیجی ممالک ٹرمپ کو خطے کو ’’آگ کے گولے ‘‘میں تبدیل کرنے سے روکیں ـ:البرادعی

خلیجی ممالک ٹرمپ کو خطے کو ’’آگ کے گولے ‘‘میں تبدیل  کرنے سے روکیں ـ:البرادعی

قاہرہ(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سابق نیوکلیئر واچ ڈاگ ڈائریکٹر اور مصر کے سابق نائب صدر محمد البرادعی نے خلیجی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو خطے کو آگ کے گولے میں تبدیل کرنے سے روکیں۔

 البرادعی نے ٹرمپ کے ایران کیلئے انتباہ کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ عالمی اور خطے کے ممالک کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ البرادعی نے کہا مہربانی کریں، خلیجی ممالک کی حکومتیں جو کچھ ہو سکتا ہے کریں۔واضح رہے البرادعی 2005 میں امن کے نوبل انعام یافتہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں