نیپال :توانائی بحران کے پیش نظر 2 روزہ ہفتہ وار تعطیل کا اعلان

نیپال :توانائی بحران کے پیش نظر 2 روزہ ہفتہ وار تعطیل کا اعلان

کٹھمنڈو (اے ایف پی)نیپال میں توانائی بحران کے پیش نظر سول سروس اور تعلیمی اداروں کے لیے دو روزہ ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ،رواں ہفتے سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

 حکومت ایندھن کی کمی کے اثرات کم کرنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کے قانونی اقدامات بھی دیکھ رہی ہے ۔واضح رہے نیپال زیادہ تر ایندھن بھارت سے درآمد کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں