ایران جنگ:بھارتی کسانوں کو تیل و کھاد کی شدید قلت

ایران جنگ:بھارتی کسانوں کو تیل و کھاد کی شدید قلت

اسرائیلی حمایت نے بھارتی کسانوں کو بحران میں دھکیل دیا :برطانوی جریدہ نریندر مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طور پر کھوکھلے نکلے :ماہرین

لندن (آن لائن)مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کی حمایت نے بھارتی کسانوں کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا، خلیج میں کشیدگی سے پوری دنیامعاشی بحران سے دوچار ہے لیکن مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے اسے مزیدسنگین کردیا۔ برطانوی جریدہ  دی گارڈین  کے مطابق ایران میں جاری جنگ کے باعث بھارتی کسان خوف وہراس کا شکارہیں،  بھارت میں کسانوں کو تیل اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

بھارتی پنجاب کے کسان گروِندر سنگھ کادی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کی جنگ اب ہمارے لیے بحران بن چکی، اس بار چاول کی پیداوار بری طرح متاثر ہونیکاخدشہ ہے ۔ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس، پٹرول اور اب کھاد کا بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طور پر کھوکھلے نکلے ، بھارتی کسان امریکاسے معاہدے کے بعدپہلے ہی مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج تھے ، اب کھاد کے بحران سے کسانوں کیلئے معاشی مشکلات مزیدبڑھ چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں