جرمنی :نیا فوجی قانون، بیرون ملک قیام پر پیشگی اجازت لینا ہو گی
برلن (اے ایف پی)جرمنی کے نئے فوجی سروس قانون کے تحت 17 سال سے زائد عمر کے مردوں کو تین ماہ سے طویل بیرون ملک قیام کی صورت میں فوج سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
وزارت دفاع کے مطابق اجازت اس شرط پر دی جائے گی کہ دوران قیام کسی فوجی خدمات کی توقع نہ ہو۔ نیا قانون رضاکارانہ فوجی تربیت میں دلچسپی بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ، 18 سال کے نوجوانوں کو فوجی خدمات کے حوالے سے سوالنامہ بھرنا اور ضرورت پڑنے پر طبی جانچ کروانی ہوگی۔یہ قانون فوج کی بہتر منصوبہ بندی کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوجی خدمات میں حصہ لینے والے افراد کی معلومات درست ہوں۔