بنگلہ دیش :خسرہ سے 98 بچے ہلاک

بنگلہ دیش :خسرہ سے  98 بچے ہلاک

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق حالیہ تین ہفتوں میں خسرہ سے کم از کم 98 بچوں کی ہلاکت ہوئی، ڈھاکہ کے متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن مہم تیز کر دی گئی۔

 چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں مشتبہ کیسز6ہزار476تک پہنچ گئے ہیں۔ صحت کے ماہرین نے ویکسین کی کمی اور متعدد عوامل کو اس وبا کی وجہ قرار دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق خسرہ انتہائی متعدی مرض ہے اور دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 95ہزار بچوں کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں