امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا 18 سالہ بھتیجاعماد صدیقی قتل

امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا 18 سالہ بھتیجاعماد صدیقی قتل

ہیوسٹن (این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کوامریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ آلٹن میں پیش آیا جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزموں نے عماد صدیقی کو گولی مار دی ۔حکام کے مطابق قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے ، مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکا میں دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت قید ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں