ایپسٹین نے امبانی کو وائٹ ہاؤس کی اندرونی معلومات فراہم کیں:امریکی اخبار
واشنگٹن(اے پی پی)سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2017 میں بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی کو وائٹ ہاؤس کی اندرونی معلومات فراہم کیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایپسٹین نے ٹرمپ انتظامیہ میں تعیناتیاں، قومی سلامتی کے مشیروں کی تبدیلیاں اور بھارت امریکا دفاعی تعاون سے متعلق رہنمائی دی۔ امبانی نے اس دوران ایپسٹین سے امریکی سفارت کاروں، بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی معاہدوں کی معلومات حاصل کیں۔ پیغامات میں امبانی اور ایپسٹین کے درمیان ملاقاتوں، مشوروں اور ذاتی دلچسپیوں کے حوالے بھی درج ہیں۔