ایران کے بہت سے فوجی رہنما ہلاک کئے ،ٹرمپ نے ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکردی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایران کے دارالحکومت تہران پر ہونے والے ایک بڑے حملے کی ہے۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایران کے بہت سے فوجی رہنما ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں رات کے وقت میں بڑے دھماکے ہوتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کہاں اور کب ریکارڈ کی گئی ہے ۔امریکی حکام کی جانب سے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ تہران نے بھی تاحال ٹرمپ کے دعووں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔