یوکرین کا ڈرون حملہ روسی تیل پائپ لائن متاثر

یوکرین کا ڈرون حملہ   روسی تیل پائپ لائن متاثر

ماسکو (اے ایف پی)یوکرینی ڈرون نے اتوار کو روس کی اہم بالٹک بندرگاہ پریمورک کے قریب تیل کی پائپ لائن پر حملہ کیا۔۔۔

 جس کے بعد روس نے تیل کے رساؤ کی تصدیق کی لیکن کہا کہ پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا۔ روسی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 19 ڈرون مار گرائے ۔واضح رہے پریمورک بندرگاہ روس کی اہم برآمداتی پائپ لائن ہے اور ایک دن میں ایک لاکھ بیرل تیل کی ہینڈلنگ کر سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں