آرٹیمس مشن:خلا بازپہلی بار انسانی آنکھوں سے چاند کااورینٹیل بیسن دیکھنے پر خوش،تصویر جاری

آرٹیمس مشن:خلا بازپہلی بار انسانی آنکھوں سے چاند کااورینٹیل بیسن دیکھنے پر خوش،تصویر جاری

ہیوسٹن (اے ایف پی) آرٹیمس مشن کے خلا بازوں نے اتوار کو چاند کے ایسے مناظر دیکھے جو انسانی آنکھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

مشن کے چوتھے دن، وہ زمین سے تقریباً 2لاکھ میل اور چاند سے 82ہزار میل دور تھے ۔ ناسا نے تصویر جاری کی جس میں اورینٹیل بیسن نمایاں نظر آ رہا ہے ، جو چاند کا گرینڈ کینیون بھی کہلاتا ہے ۔ آرٹیمس کے امریکی اور کینیڈین خلا باز اس بڑے گہرے گڑھے کو پہلی بار انسانی آنکھوں سے دیکھنے پر خوش ہیں۔ اگلا مرحلہ چاند کے کشش ثقل کے زیر اثر آنا ہے ، جہاں وہ زمین سے دور ترین انسان بن سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں