امریکی جنگ میں ساڑھے نو لاکھ گیلن کافی کا استعمال
60 لاکھ سے زائد کھانے ، 20لاکھ انرجی ڈرنکس اور کافی مقدار میں نکوٹین کا خرچہ
واشنگٹن (رائٹرز )امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) میں میڈیا بریفنگ کے دوران، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے رکن، فضائیہ کے جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف امریکی آپریشن "ایپک فیوری" کی کچھ عددی تفصیلات پیش کیں:افواج نے 10,000 سے زائد مشنز انجام دئیے جن میں 62 بمبار مشنز شامل تھے ۔ان میں سے 18 مشنز ایسے تھے جنہوں نے امریکا سے براہِ راست پرواز کر کے فوجی اہداف پر بمباری کی اور واپس آئے جن میں ہر ایک کا دورانیہ 30 گھنٹے سے زیادہ تھا۔امریکا نے 13,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکا نے 1,700 بیلسٹک میزائل اور یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو تباہ کیا۔اس دوران 60 لاکھ سے زائد کھانے ، 950,000 گیلن سے زیادہ کافی، 20 لاکھ انرجی ڈرنکس اور "کافی مقدار میں نکوٹین" استعمال کی گئی۔