غزہ :اسرائیلی ڈرون حملہ، صحافی شہید
غزہ سٹی(اے ایف پی)قطری میڈیا سے وابستہ صحافی محمد وشہہ غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے ۔۔
الجزیرہ کے مطابق وشہہ کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہو گئے ۔ چینل نے کہا کہ یہ حملہ صحافی کا تعاقب کر کے اور فرائض انجام دینے کے دوران ہوا۔ بین الاقوامی تنظیموں نے صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔