’’بورڈآف پیس‘‘کوفنڈزکی کمی ،ٹرمپ مشکلات کا شکار
غزہ کی تعمیر نو کے لئے اب تک امریکا ،مراکش اور یواے ای نے مالی معاونت کی ایک ارب ڈالر بھی پورے نہ ہوسکے ،ایران جنگ نے سب کچھ متاثر کیا:ذرائع
مقبوضہ بیت المقدس/قاہرہ (رائٹرز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘کو غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے وعدہ کئے گئے 17 ارب ڈالر میں سے اب تک بہت معمولی حصہ ہی موصول ہوا ہے ، جس کے باعث امریکی صدر اپنے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جن دس ممالک نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا، ان میں سے صرف تین متحدہ عرب امارات، مراکش اور خود امریکا نے اب تک مالی معاونت فراہم کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک حاصل ہونے والی مجموعی فنڈنگ ایک ارب ڈالر سے بھی کم ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جنگ نے سب کچھ متاثر کیا ہے اور پہلے سے موجود مالی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے ۔