ایرانی حملے سے نقصان ،فرانسیسی کمپنی نے سعودی عر ب کے شہر الجبیل میں آئل ریفائنری بند کردی

ایرانی حملے سے نقصان ،فرانسیسی  کمپنی نے سعودی عر ب کے شہر  الجبیل میں آئل ریفائنری بند کردی

پیرس(اے ایف پی )فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خلیجی ساحل پر واقع ایک بڑی آئل ریفائنری کو ایرانی حملے میں نقصان پہنچنے کے بعد بند کر دیا ہے۔۔۔

کمپنی کے مطابق مشرقی شہر الجبیل میں واقع سیٹرپ ریفائنری 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب میزائل حملے میں متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں ریفائنری کے دو پراسیسنگ یونٹس میں سے ایک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارت توانائی کے ایک عہدیدار کاکہناتھاکہ ایران کے حملوں نے اہم تنصیبات پر پیداوار کے متعدد مراحل کو متاثر کیا۔رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار کی صلاحیت میں تقریباً 6 لاکھ بیرل یومیہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں