کشمیریوں کی پاکستانی سفارتی کوششوں کی تعریف پر مبنی ویڈیو وائرل،فیلڈ مارشل کیلئے دعائیں
سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھی امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر ر ہے ہیں۔
ضلع بڈگام کے رہائشی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہا ہے ۔ ویڈیو میں شہری نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ہر کشمیری آپ کیلئے دعا کر رہا ہے کہ آپ نے امریکا ایران جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا،کشمیر آپ سے محبت کرتا ہے ۔