ہم ہر روز ایسے صدر کے بیانات نہیں سن سکتے جو دنیا کو دھمکیاں دیتا ہو:برازیلی صدر کی ٹرمپ پر تنقید

ہم ہر روز ایسے صدر کے بیانات نہیں  سن سکتے جو دنیا کو دھمکیاں دیتا  ہو:برازیلی صدر کی ٹرمپ پر تنقید

میڈرڈ(دنیا مانیٹرنگ)برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر صبح اٹھ کر اور ہر رات سونے سے پہلے ایک ایسے صدر کے بیانات نہیں سن سکتے جو دنیا کو دھمکیاں دیتا ہو اور جنگوں کا اعلان کرتا ہو۔

سپین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کا صدر دوسرے ملک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرسکتا، نہ ہی کسی اور کے لیے ووٹ مانگ سکتا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین سے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو روکنے میں ناکامی پر اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں