امریکا میں 35 سال سے مقیم بھارتی نژاد خاتون گرفتار

 امریکا میں 35 سال سے مقیم  بھارتی نژاد خاتون گرفتار

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ) امریکا میں گزشتہ 35 سال سے رہائش پذیر بھارتی نژاد خاتون مینو بترا کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ مینو بترا کو 17 مارچ کو ہارلنجن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک عدالتی کام کے سلسلے میں سفر کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مینو بترا ٹیکساس میں پنجابی، ہندی اور اردو کی واحد لائسنس یافتہ عدالتی ترجمان ہیں۔ انہوں نے جیل عملے سے گفتگو میں اپنی گرفتاری کو ’’عجیب اور غیر منطقی‘‘قرار دیا ہے ۔ مینو بترا کے مطابق ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینو بترا 1991ء میں امریکا گئی تھیں، انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جنوبی ٹیکساس میں گزارا اور اپنے 4 بچوں کی پرورش کی جبکہ ان کا بیٹا حال ہی میں امریکی فوج میں شامل ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں