لبنان :اقوام متحدہ امن دستوں پر حملہ ،فرانسیسی فوجی ہلاک ،تین زخمی

 لبنان :اقوام متحدہ امن دستوں پر  حملہ ،فرانسیسی فوجی ہلاک ،تین زخمی

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

 انہوں نے بیان میں کہا کہ تمام شواہد حزب اللہ کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کے فرانسیسی الزامات کی تردید کی ہے ۔گروپ نے بیان میں کہا کہ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور تحقیقات کے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں