طبی تحقیق اور ادویات تک آسان رسائی،ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے

 طبی تحقیق اور ادویات تک  آسان رسائی،ٹرمپ نے  ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران طبی تحقیق اور علاج معالجے تک رسائی سے متعلق اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ نئے حکم نامے کے تحت ادویات پر مبنی طبی تحقیق اور علاج تک آسان رسائی کے عمل میں بڑی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکم نامہ ایف ڈی اے سے منظور شدہ کسی بھی دوا کا شیڈول تبدیل کرنے کا اختیار دے گا، جس سے مریضوں کو جدید علاج تک جلد رسائی ممکن ہو سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں