طاقتور اور امیر طبقہ عام لوگوں کے وسائل پر قابض:پوپ لیو

 طاقتور اور امیر طبقہ عام لوگوں  کے وسائل پر قابض:پوپ لیو

ساوریمو(اے ایف پی) پوپ لیو نے پیر کو انگولا کے شمال مشرق میں امیر اور طاقتور طبقے کی کرپشن اور استحصال کی مذمت کی۔ 11 روزہ افریقہ دورے کے آٹھویں دن، پوپ نے ساوریمو کا دورہ کیا، جو کیٹوکہ ہیرے کی کان کے قریب واقع ہے ۔۔۔

عظیم عوامی اجتماع میں انہوں نے کہا کہ طاقتور اور امیر طبقہ عام لوگوں کی امیدوں اور وسائل پر قابض ہو گیا ہے ۔ تقریب میں تقریباً 40ہزار افراد شریک ہوئے ۔ پوپ نے اپنے دورے کے پہلے مراحل میں الجزائر اور کیمرون میں بھی ظلم و استحصال پر تنقید کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں