20فیصد افغان طالبان رہنما خودکش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی تحقیقاتی ادارے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں افغان طالبان کے حکومتی ڈھانچے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے 20فیصدسے زائدرہنمابم دھماکوں اورخودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں جبکہ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی33 رکنی کابینہ میں 13سے 14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند، نائب وزیراعظم، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سمیت دیگرکئی وزرائکے نام بھی عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سے وابستہ مجموعی طورپر 135افراداور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔ افغان رہنماؤں کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری پر پابندیاں عائد ہیں ۔