الجزائر:بدعنوانی کیس، سابق وزیر صنعت علی عون کو5سال قید ،بیٹے کو بھی سزا
الجزائر (اے ایف پی)الجزائر کے سابق وزیر صنعت علی عون کو بدعنوانی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔۔۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے لوہے اور دیگر اشیا کے فضلے کی غیر قانونی فروخت کی۔ ان کے بیٹے مہدی عون کو چھ سال، جبکہ کاروباری شخصیت عبدالنور عبدالمولا کو دس سال قید دی گئی۔ دیگر اہلکار بھی مقدمے میں سزا یافتہ ہوئے ، کچھ بے گناہ قرار پائے ۔ یہ مقدمہ صدر عبد المجید تبّون کی 2019 سے جاری بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ ہے ۔