بلغاریہ :سابق صدر رومن رادے کی جماعت کو پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل
صوفیہ(اے ایف پی)بلغاریہ میں سابق صدر رومن رادے کی قیادت میں پروگریسو بلغاریہ نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لی۔۔
، جس سے پانچ سالہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ متوقع ہے ۔ مکمل نتائج کے مطابق رادے کی جماعت کو45فیصد ووٹ ملے ، جو 240 نشستوں والے پارلیمان میں تقریباً 130 نشستوں کے مساوی ہے ۔ سابق وزیر اعظم بائیکو بوریسوف کی جماعت جی ای آر بی محض13فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔ یہ 1997 کے بعد پہلی بار ہے کہ کوئی جماعت پارلیمانی اکثریت حاصل کر رہی ہے ۔