یورپی یونین :شام کیساتھ تجارتی معاہدہ بحال کرنیکی تجویز
برسل (اے ایف پی) یورپی یونین نے شام کے ساتھ تجارتی تعاون کا معاہدہ مکمل طور پر بحال کرنے کی تجویز دی ہے جس کیلئے رکن ممالک کی منظوری درکار ہوگی ،یہ معاہدہ شامی صنعتی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرتا ہے۔۔۔
معاہدے کو 2011 میں جزوی طور پر معطل کیا گیاتھا۔ صدر احمد الشرع کے اقتدار میں آنے کے بعد، یورپی کمیشن نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کیں،اب اعلیٰ سطح سیاسی مذاکرات شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب عراق نے 13سال بعد شام کے ساتھ الرابیہ سرحدی راستہ دوبارہ کھول دیا ۔