ترکیہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 90 مشتبہ افراد گرفتار
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 90 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ۔۔
دو ہفتے قبل استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد مجموعی طور پر 198 افراد گرفتار کیے گئے ، جن میں دہشت گرد ، مالی معاونت کرنے والے اور پروپیگنڈا پھیلانے والے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گرفتاریوں کا براہِ راست قونصلیٹ واقعے سے تعلق نہیں۔