بھارت اور جنوبی کوریا کا تجارتی حجم دگنا کرنے کا اعلان

بھارت اور جنوبی کوریا کا تجارتی  حجم دگنا کرنے کا اعلان

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا کہ دوطرفہ تجارت کو 2030 تک 25 ارب ڈالر سے بڑھا کر 50 ارب ڈالر تک لے جائیں گے ۔۔

نئی دہلی میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور بھارتی وزیراعظم مودی نے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے 2010کے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کو اپ گریڈ کرنے ،تجارتی، دفاعی، مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں